خیبرپختونخوامیں 185اموات، کوروناکیسزکی تعداد 3288 ہوگئی

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کورونا وائرس سے جان بحق ہوگئے. صوبے میں جان بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 185ہوگئی ہے. صوبے میں 159 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں. صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 3288ہوگئی ہے. محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد میں 3 کا تعلق پشاور سے جبکہ ایک صوابی اور ایک بنوں سے ہے. جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں پشاور میں سب سے زیادہ 70 کورونا کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسی طرح مالاکنڈسے26,خیبر12,نوشہرہ 2,مردان 9,دیر لوئر 11,بٹگرام 4, کوہاٹ 4,ڈی آئی خان 3,صوابی 2,سوات 3,باجوڑ 3,اور کرک, کرم,ٹانک اور شانگلہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے. صوبے میں مزید 45افراد صحت یاب ہوئے ہیں. صوبے میں اب تک 856افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں