کورونا وائرس، خیبر پختونخوا سے مزید 231 مریض اور 8 اموات رپورٹ

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا بھر سے پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 231 کیسز اور 8 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ مریضوں کی تعداد 5252 اور اموات 275 ہوگئیں، فعال کیسز کی تعداد 3585 ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں چار، نوشہرہ میں دو، خیبر اور دیر پایان میں ایک ایک مریض انتقال کرگیا، 87 مریض صحت یاب ہوگئے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1392 ہوگئی ہے۔ پشاور س 112، چارسدہ سے دو، نوشہرہ سے 19، خیبر سے 15، مردان سے تین، صوابی سے چار، سوات سے ایک، بونیر سے تین، دیر پایان سے 13، دیربالا سے چار، باجوڑ سے آٹھ، مانسہرہ سے 10، ایبٹ آباد سے 18، ہری پور سے 10، کوہاٹ سے ایک، بنوں سے دو، شمالی وزیرستان سے ایک اور ڈیر ہ اسماعیل خان سے پانچ نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں