پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمود خان نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ان کا کہنا تھا سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ۔
یہ بھی پڑھئے : شمالی وزیرستان میں جھڑپ، سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید، 4 دہشتگرد مارے گئے