پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بیرون ملک مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لئےاہم اقدام اپناتے ہوئے ان کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور ائیر پورٹ کے لیے پروازیں بحال ہوگئے، سعودی عرب میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہوگی۔ یکم جون کو سعودی ائیر لائن کا طیارہ 250 مسافروں کو لیکر پشاور ائیر پورٹ پر لینڈ کر یگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی کے لئے پشاور ائیر پورٹ سے فلائٹس بحال کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بے حد مشکور ہوں، جبکہ اس سلسلے میں موثر کردار آدا کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کا بھی مشکور ہوں، سعودی عرب سے پشاور کے لئے دوسری فلائٹ تین جون کو آئے گی، سعودی سے پشاور کے لیے اگلی فلائٹ 6 جون کو ہوگی، خیبر پختونخوا کے بیرون ملک مقیم شہری ملک کے دیگر ائیر پورٹس سے بھی وطن واپس آئیں گے، کورونا وبا کی وجہ سے بیرون ملک مقیم شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے، خلیجی ممالک میں مقیم صوبے کے محنت کشوں کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی نے نزید کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہری ہمارے بہن بھائی ہیں، ان کی باعزت وطن واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے جائیں گے۔
