خیبر پختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان، عوامی نمائندوں کو ہدایات جاری

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)کورونا صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ محمود خان نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے ، وزیر اعلیٰ نے تمام صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت کردی ہے ، وزیر اعلیٰ محمود خان کے مطابق وہ احتیاطی تدابیر کے طور میں خود بھی کسی سے عید نہیں ملیں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے تلقین کی کہ منتخب عوامی نمائندے بھی عید سادگی سے منائیں اور دوسروں کو بھی ہدایت کریں، محمود خان نے سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور عمائدین سے بھی عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ عید کے دنوں میں حجروں اور دیگر مقامات پر ہجوم سے گریز کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ عوام بھی یہ مذہبی تہوار سادگی سے منائیں اور عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں منائیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں