وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں کےحوالےسےاجلاس

پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا اس دوران محمود خان کا کہنا تھا ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں، قبائلی عوام انضمام کے ثمرات سے جلد مستفید ہونگے، وزیراعلی نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ان منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضم شدہ اضلاع کے سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو جلد پر کیا جائے، علاقے کے لئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز جلد تیار کئے جائیں، علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس بلایا جائے، علاقے میں مختلف محکموں کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ان محکموں کے الگ الگ اجلاس بلائے جائیں، وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا رواں مالی سال کے دوران ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کا 88 فیصد خرچ کیا جا چکا ہے، مالی سال کے خاتمے تک جاری کردہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں