چارسدہ پولیس پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگلر گرفتار 5 کلوچرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

چارسدہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) ڈی پی اوچارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد، کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت کچھ لوگ پڑانگ غار سے موٹرکار نمبری LE471 میں منشیات سمگل کی جائی گی۔ڈی ایس پی تنگی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تنگی مسعود خان نے ہمراہ دیگر پولیس نفری بوچے پل پر ناکہ بندی کرکے کچھ وقت بعد ایک موٹر کار نمبریLE471 پڑانگ غار سے اتا ہوا بغرض چیکنگ اشارہ کیا۔موٹرکار کی تلاشی لینے پر 5کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برامد کیا دونوں ملزمان سعید ولد امیر خان سکنہ پارہوتی مردان اور عارف ولد تاج اکبر سکنہ جمال گڑھی جو محکمہ پولیس میں کانسٹبل ہے کو گرفتار کرکے ایک پستول ایک کلاشنکوف ایک عدد پاکٹ فون اور کارتوس برامد کیے گیے ہیں۔گاڑی اور چرس پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر دونوں سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں