پاراچنار میں او پی ایف سکول کی افتتاحی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں اور اہل خانہ کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے ازالے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر نے تعلیم کے شعبے میں او پی ایف کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ او پی ایف سمندر پار پاکستانیوں اور دیگر بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں او پی ایف کے سکول کے قیام سے اہل علاقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت میسر ہوگی اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قبائل کو ترقی دینے کیلئے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں حکومت تجارت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ریلوے لائن کے ذریعے وسطی ایشیاء تک تجارت کو وسعت دی جائے گی جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ عنقریب ضلع کرم کو گرگری پلانٹ سے گیس کی فراہمی کی جائے گی اور بجلی کی بلاتعطل ترسیل کیلئے 40 ایم وی ٹرانسفارمر کی تنصیب پر بھی جلد کام کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا انہیں علم ہے جس کیلئے وہ شبانہ روز محنت کررہا ہے بیرون ملک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے انہوں نے کوششیں شروع کی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے سعودی سفیر سے بھی ملاقات کی ہے اور ان کوششوں کے نتیجے میں بیشتر پاکستانی جیلوں سے رہا ہوکر اپنے وطن واپس آگئے ہیں زائرین کی سہولت کیلئے تفتان بارڈر میں دیگر سہولیات کیساتھ ساتھ کاؤنٹرز کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں اس سے قبل وفاقی وزیر نے پاراچنار میں او پی ایف سکول کا افتتاح کیا اس موقع پر انجمن حسینیہ کے سیکٹری عنایت حسین ، تحریک حسینی کے رہنما آغا تجمل حسین ، حاجی عابد حسین سمیت بڑی تعداد میں عمائدین بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments