شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں شیوا کے مقام پر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک ماڑئ پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش ہوگیا ہے، ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، زرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔ ماڑی زرائع کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے واقع ہوا ہے۔ کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے، زرائع کے مطابق زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ ضلع ہنگو کے ٹل پہنچا دیا گیا ہے، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا جس سے حادثہ رونما ہوگیا، تاہم واقع کے تحقیقات جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments