پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ دیگر گروپوں کا انضمام کے بعد اہم تقرریاں عمل میں لائی گئی ہے، ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کے مرکزی شوریٰ کے متعدد اجلاسوں کے بعد کچھ اہم تقرریاں کی گئی ہیں، جس کی منظوری تحریک طالبان پاکستان کے آمیت مفتی نورولی محسود نے منظوری بھی دی ہے،
تقرریوں میں ٹی ٹی پی کے سابق نائب آمیر اور ان کی تنظیم ٹی ٹی پی حزب الاحرار گروپ کے سربراہ عمرخالد خراسانی کو پشاور ڈویژن کیلئے گورنر مقرر کرلیا، حال ہی میں بگرام جیل سے رہائی پانے والے مولوی فقیر محمد کے قریبی ساتھی شاہد عمر کو باجوڑ، سوات سے تعلق رکھنے والے مفتی برجان کو مالاکنڈ، اہم کمانڈر علیم خان کو بنوں ڈویژن، جبکہ ابویاسر کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کیلئے گورنر مقرر کرلئے ہیں، زرائع کے مطابق انتظامی سطح پر بھی تقرریاں کی گئی ہیں۔
