متحدہ عرب امارت کورونا وائرس کو شکست دینے میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) یونائیٹڈ عرب امارات سے موصولہ اطلاعات اور متحدہ عرب امارات کی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت کورونا وائرس کو شکست دینے کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثر مریضوں میں سے اب تک 90 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، عید سے قبل رپورٹ ہونے والے 239 نئے مریضوں کی تعداد کے بعد کورونا متاثر افراد کی تعداد 60,999 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 54,615 ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے مساجد میں نمازیوں کی تعداد 30 فیصد سے بڑھاکر 50 فیصد کردی گئی ہے۔ محمدرحمان وزیرجو گزشتہ 20 سالوں سے دبئی متحدہ عرب امارت میں کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہے، نے دی خیبرٹائمز کو بتایاہے، کہ یو اے ای حکومت نے انتہائی محنت اور لگن کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرلیا ہے، جہاں حکومت نے غیر ملکی مزدوروں کا بھی مکمل خیال رکھا ہے اور مریضوں کی دیکھ بال میں کسی قسم کا کسر نہیں چھوڑا، یہی وجہ ہے، کہ حالات بتدریج تبدیل ہورہے ہیں، لوگوں کو پریشانی کا بھی سامنا تھا، بہت سارے تارکین وطن کی نوکریوں کے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں، تاہم اب روز بروز حالات اور حکومتی روئے میں تبدیلی آرہی ہے، اور یہاں کی حکومت کے بہترین روئے اور حکمت عملی کے باعث مہلک وائرس کورونا کو شکست دینے کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں