شمالی وزیرستان میں سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں ملازمین پر تشدد کے خلاف میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے سرکاری ملازمین نے میران شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے، موجودہ حکومت کا ملازمین دشمنی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے، کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کررہے تھے، جس پر موجودہ نا اہل حکومت نے آنسوں گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چارج اور ملازمین پر کرکے وطن عزیز میں آئین اور جمہوری نظام کا جنازہ نکال دیا،
ملازمین نے اس دوران آئی ایم ایف کی پالیسی نامنظور، اسرائیل کی پالیسی نامنظور، غنڈہ گردی نامنظور، پولیس گردی نامنظور، جیسے شدید نعرہ بازی کی۔
احتجاج کے موقع پر شمالی وزیرستان میں سرکاری ملازمین کے صدر میرعباس وزیر ، حاجی محمد یعقوب اور دیگر مقررین کا کہنا تھا، کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، تو وہ ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ کرکے اپنے مطاپبات تسلیم کرنے تک دھرنا دے بیٹھینگے۔
اسلام آباد میں پرامن دھرنے کے شراکا پر لاٹھی چارج کرنا انصاف کے دعویداروں کے دعؤوں کی نفی ہے، اپنے حقوق اور مطالبات کیلئے پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جسے ہم چھین کر دم لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں