پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کےمریض نے 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج کورونا کے مریض نے اپنی 71 ویں سالگرہ منانے اور کیک کاٹنے کی خواہش کا اظہار کیا، یہ مریض اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے، مریض کی خواہش تھی کہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹے, چاہے ہسپتال کا بیڈ ہی ہو، ڈاکٹروں نے مریض کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے کیک کا انتظام کرکے اس بزرگ مریض کی خواہش پوری کر دی، جس نے وارڈ کے بیڈ پر ہی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور وارڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی چھوٹی چھوٹی خوشیاں مریضوں کیلئے بڑی خوشیاں ہوتی ہیں اور کورونا کے خوف کے ماحول میں یہ خوشیاں کسی نعمت سے کم نہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں