بنوں میں طلبا نے فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی طلباء تنظیموں نے فرانسیسی صدر کی اسلام مخالف بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ اور احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر لی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کالج کے صدر میاں سلمان شاہ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر قیصر خان، فیضان خان، وقار سورانی، نذیر زمان،یاسر مندیو و دیگر نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے اسلام مخالف بیان دیکر پوری امت مسلمہ کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے پاکستان جیسے اسلام کا قلعہ کہا جاتا ہے کو اس کے خلاف شدید رد عمل دکھانا ہوگا سب سے پہلے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کی جائے اس کے بعد فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اعلان کے بعد ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور ان پر مسلط حکمرانوں کا امتحان ہے مظاہرین نے کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ فوقتاً فوقتاً یہ واقعات ہوتے رہے ہیں جو کوئی مذہب بھی دوسرے مذہب کی تذلیل کی اجازت نہیں دیتی اس لئے اگر اس بار بھی پاکستان نے کوئی مزاحمت نہیں دیکھائی تو یہ سلسلہ روکنے والا نہیں اس لئے فرانس کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ اور مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں