بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) خیبر پختونخوا جنرل منیجر محکمہ گیس تاج علی مروت نے ایک روزہ دورہ بنوں کے موقع پر کمشنر ہال میں بنوں، لکی مروت اور کرک کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز ہی پیدا نہیں ہو تا لیکن جو لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے یا کم پریشر آ رہا ہے یہ غیر قانونی کننیکشن لگانے کے باعث واقعہ ہو رہی ہے ضلع کرک میں اکثریتی ڈائریکٹ کنیکشن لگائے گئے ہیں جبکہ بنوں میں 50 فیصد کا خسارہ ہو رہا ہے غیر قانونی گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں گیس سپلائی میں تما م رکاؤٹیں دور کرنی ہوں گی مین پائپ لائن کیلئے 9 ارب روپے پراجیکٹ منظور ہوا ہے جس پر کام شروع کیا جا رہا ہے انشاء اللہ اگلے ماہ مشکلات دور ہوجائیں گی، جہاں تک میٹرز کی دستیابی کا فقدان ہے تو ضلع بنوں کیلئے مزید ساڑھے دس ہزار میٹر ز دینے کا اعلان کرتا ہوں، اس موقع پرکمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر زبیر نیازی، ڈی پی او وسیم ریاض، محکمہ گیس بنوں کے آفسران، پریس کلب بنوں صدر محمد عالم خان، تاجر برادری کے نمائندے بھی موجود تھے، وفود نے جی ایم اور انتظامیہ آفسران کو اپنے اپنے علاقوں میں گیس سے متعلق مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا جن میں بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں گئیں جبکہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، کمشنر شوکت علی خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کی فلاح و بہود کیلئے ہر قدم اُٹھائے گی کھلی کچہریوں میں ہم سے عوام کا یہی مطالبہ تھا آج ہماری درخواست اور عوام کے مطالبہ پر جی ایم گیس خود آ گئے ہیں تاکہ ان کے مسائل براہ راست نوٹ کر سکیں انتظامیہ کے آفسران عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں جب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے تو ہماری کرسیوں پر بیٹھنے کا کیا فائدہ لہذا عوام کو بھی چاہیئے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیکر غیر قانونی کنکشن سے اجتناب کریں اور جن کے ذمے واجب الادا ہیں ان کی فوری ادائیگی کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments