کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا ہے کہ قبائیلی اضلاع میں حیدری بلڈ بنک جیسے سماجی ادارے دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں جو قابل ستائیش ہیں
پاراچنار میں حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاراچنار کی حلف برداری تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے نئے منتخب کابینے سے حلف لیا ۔اس موقع پر بلڈ بنک کے ہسپتال کے انچارج پروفیسر لیاقت علی نے سالانہ کارکردگی پر بیان کی حلف برداری کےبعد ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی کارکردگی قابل ستائیش ہے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اس قسم ایکٹیوٹیز میں ہر قسم کی تعاون کریگی تقریب کے اختتام پرنو منتحب چئرمین حاجی امجد حسین نے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سید نجات حسین نے سپاسنامہ پیش کیا تقریب میں حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری افراد اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments