پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈٰسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ اور ڈاکٹر عنایت الرحمان نے کہا ہے ضلع کرم میں بھی پولیو ویکینشن کل سے شروع کی جارہی ہے جس کے لئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہے ،
پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاءللہ اور ڈاکٹر عنائیت الرحمان نے کہا کہ گیارہ جنوری 2021ء سے پورے کرم ڈسٹرکٹ میں پو لیو مہم شروع کی جارہی ہے اور پو لیو کے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال کم عمر بچوں کو پو لیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائینگے
انھوں نے کہا کہ 2012 سے والدین، علماء کرام،مشران اور میڈیا پرسن کے تعاؤن سے پورے کرم ڈسٹرکٹ پولیو فری علاقہ ہے۔
عوامی حلقے باربار یہ سوال کرتے ہیں کہ یہ مہم ہر ماہ کیوں ہوتی ہے ؟ اس سوال کے جواب میں ضلع کرم کے محکمہ صحت نے کہا ہے، کہ پو لیو ویکسین تقریبا 30 سے 35 دن دفاعی کام کرتے ہیں اس لئے ماہوار مہم ہوتی ہیں تاکہ بچے پولیو وائرس سے محفوظ ہوسکے۔
Load/Hide Comments