بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں رہتے ہوئے سات سال ہو گئے لیکن اپنی ریڑھ کی ہڈی وکلاء ونگ کو وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ حقدار ہیں، آ ئی ایل ایف کے وکلاء اپنی حکومت پر برس پڑے، کوئی اس خوش فہمی میں بھی نہ رہے کہ ہم ناراض ہیں ہر سازش کا بھر پور مزاحمت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور انصاف لائر فورم کے رہنماء اجمل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہر حکومت کی پہچان وکلاء کے اسٹیٹس سے ملزوم ہوتی ہے حکومتی پارٹی کی وکلاء ونگ خوش ہو تو یہ حکومت کی کامیابی کی نشانی ہے لیکن آفسوس کے ساتھ کہ مرکزی و صوبائی حکومت نے انصاف لائر فورم کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اُٹھایا نہ ہی مشکلات سنی اور نہ ہی ضروریات پوری کیں تین سال گزر گئے ایسا نہ ہو کہ سابقہ حکومتوں کی طرح اپوزیشن کی تحریک کی نذر ہوجائے اس لئے وکلاء کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے میں بذات خود چونکہ بار سے ہوں انشاء اللہ بار کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھر پور کوشش جاری رہے گی وہ دورہ بنوں کے موقع پر انصاف لائر فورم جنوبی اضلاع کے چیدہ چیدہ رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس سے انصاف لائر فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہ فیصل ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری تاجدار فیصل ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری آ ئی ایل یف روبینہ ناز ایڈووکیٹ، خیبر پختونخوا کے صدر سعد اللہ خان ایڈووکیٹ اور نائب صدر ساؤتھ ریجن عبدالحفیظ ایڈووکیٹ اور عارف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنا میں سب سے اہم رول انصاف لائیر فورم نے ادا کیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت میں ہوتے ہوئے سات سال ہوگئے اور ہمیں وہ مقام نہیں ملا جس کے ہم حقدار ہیں جو بھی حکومت آتی ہے تو اس کی وکلاء ونگ کو لاء دفاتر وغیرہ میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے لیکن یہ واحد ہماری حکومت ہے جس میں 80 فیصد وکلاء کو باہر سے لایا گیا ہے جبکہ 20 فیصد وہ وکلاء ایڈجسٹ کئے گئے ہیں جو پیراشوٹ کے ذریعے آئی ایل ایف میں آئے ہیں، ہمارے زیادہ تر وکلاء میڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں صرف لاء دفاتر ہی نہیں آور بھی بہت سے ڈیپارٹمنٹس ہیں کہ جہاں آئی ایل ایف ونگ کے وکلاء کو آسانی سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے جنوبی اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے کئی بار ہم سے وعدے کئے لیکن معلوم نہیں کہ کیوں ایفا نہیں کر رہی لاء آفیسرز اور لیگل ایڈوائزر کیلئے لسٹیں بنائی ہیں اور حکومت کو دی ہیں لیکن اس پر عمل در آمد نہیں کیا جا رہا مقررین نے کہا کہ کوئی اس خوش فہمی میں بھی ہر گز نہ رہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہیں ہمیں خان نے حق مانگنا سیکھایا ہے پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے بھر پور مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔