پاراچنار پولیس حکام اینٹی ڈرگز فورس پکڑی گئی چرس میڈیا کو دیکھا رہے ہیں

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم پولیس فورس کے اینٹی ڈرگز سکواڈ کے انچارچ زاھد حسین کے مطابق پولیس فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لوئر کرم کے علاقے ٹوپکی میں گاڑی کے زریعے منشیات صدہ بازار سے اپر کرم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، واردات میں ملوث دوملزمان خوشحال خان اور ایوب خان کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 13428 گرام چرس بمع پک اپ نمبر B -5922 قبضے میں لے لیا،
اینٹی ڈرگز سکواڈ کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او کرم کے ہدایات کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے جیل منتقل کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ کرم میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رہیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں