قبائلی ضلع کرم میں ٹریفک حادثہ، محکمہ تعلیم اہلکار شدید زخمی

محکمۂ تعلیم ضلع کرم کے اہلکار لیاقت علی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی حادثے کے بعد لیاقت علی کومہ میں چلے گئے
ہسپتال زرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم سے تعلق رکھنے والے محکمۂ تعلیم کے اہلکار لیاقت علی پشاور جی ٹی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا اور گاڑی ڈرائیور فرار ہوگیا لیاقت علی کو شدید زخمی حالت میں پشاور کے نارتھ ویسٹ ہسپتال پہنچادیا دیا گیا، جہاں وہ کومہ میں چلے گئے ہیں، ہسپتال انتظامیہ نے انہیں آئی سی یو وارڈ میں علاج معالجے کیلئے داخل کردیا ہے، کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کرم کے رہنماؤں محکمۂ صحت کے حکام سے زخمی کی جلد صحت یابی اور بہتر طریقے سے علاج معالجہ کرانے کا مطالبہ کیا ہےاور محکمۂ تعلیم کے حکام سے بھی علاج معالجے میں بھر پور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں