شمالی وزیرستان میں اپنے مطالبات کیلئے ایپی قبائل کا ایک ہفتے سے جاری دھرنا ملتوی

میرعلی ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ایپی قبائل نے ان کے قبیلے کے حراست میں لئے جانے والے 4 افراد کی رہائی کیلئے دھرنا شروع کیاتھا، انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہونے کے بعد قبائل نے حراست میں لئے جانے والے افراد کی رہائی کی یقین دہانی پر دھرنا ملتوی کردیا ہے، دھرنے کے سرگرم رکن عادل داوڑ کے مطابق دھرنا ختم نہیں بلکہ مشران کے کہنے اور یوین دھانی پر دھرنا کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا ہے،
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایپی قبائل کی حدود میں تقریباً ایک ماہ قبل فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد سرچ اپریشن کے دوران شک کی بنیاد پر ایپی قبائل کے چار افراد حراست میں لئے گئے تھے،
دھرنے اور احتجاج کے دوران ایپی قبائل نے حکومت سے ناراضگی پر پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کیاتھا،
ایپی قبائل کے اس احتجاجی دھرنے میں ایپی کے ساتھ احتجاج میں دیگر قبائلی عوام ، نوجوانوں کے تنظیم یوتھ آف وزیرستان اور وزیرستان سیاسی اتحاد نے بھی ساتھ دیاتھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں