پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یوسف حسین ، حاجی عابد حسین ، سید رضا حسین اور دیگر راہنماوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت کشمیر میں بدترین انسانی مظالم کا مرتکب ہورہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے رہنماؤں نے او آئی سی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments