پشتون تحفظ مؤومنٹ کے تمام گرفتار افراد کو رہاکیا جائے، پشوتوں کی نسل کشی بند کی جائے

وانا ( مجیب وزیرسے ) ایم این اے علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر ساتھیوں کو ایک سازش کے تحت گرفتار کیاگیا ہے، علی وزیر کا جرم یہ ہے، کہ انہوں نے کرپشن نہیں کیا، ان کا جرم یہ ہے، کہ وہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ، امن وامان برقرار رکھنے اور وطن سے محبت کرنے کی خاطر اپنے خاندان کے ایک درجن سے زائد افراد نے اپنے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کی، اس جرم کی پاداش میں کراچی کے جیل میں بند ہے، جن جرنیلوں نے کرپشن کی اور اپنے ملک وقوم کے آئین ودستور کی پامالی کی وہ بیرون ملک عیش وعشرت کی زندگی گزرارہے ہیں۔ ایم این اے محسن داوڑ اور رہبر پی ٹی ایم منظور احمد پشتیں کا وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب۔

جلسہ سے پی ٹی آیم کے مرکزی رہنما صابربلال نے کہا،کہ پی ٹی ایم اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے،ریاستی اداروں کی سربراہی میں بابڑہ،خڑقمر،اور وانا جیسے پختونوں کی نسل کش واقعات اور ان کا قتل عام ہورہی ہے،بلوچستان سے مرکزی رہنما ملا بہرام خان نے کہا،کہ پشتون قوم کا کئی دہائیوں سے قتل عام ہورہی ہے،اور دنیا اس کا تماشہ دیکھ رہی ہے،جلسہ سے نورباچا نے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ وانا وزیرستان وہ علاؤہ ہے،جہاں دن کی روشنی میں بھی امن امان نہیں،یہ ہزاروں کی تعداد میں موجود لوگ جو اکھٹے ہوگئے ہیں،وہ صرف اور صرف امن کا مطالبہ کرتے ہیں،عبداللہ ننھیال نے کہا،کہ ہم مزید جنگ کے نام پر کسی کو کاروبار نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے کہا،کہ ایم این اے علی وزیر کی گرفتاری کا مقصد یہ ہے،کہ اس ملک میں امن کا اظہار کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں،

ایم این اے محسن نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ علی وزیر کو اس لئے جیل میں بند کردیاگیا ہے، کہ وہ قانون کی بالادستی، جمہوریت اور ملک میں امن امان اور سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں، رہبر تحریک منظوراحمدپشتین نے کہا،بعض قوتیں دوبارہ وزیرستان میں طالبان کو لانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا،کہ ہم سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں،کہ اس نے ایم این اے علی وزیر کا جو فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اس کو ایک مہینہ کے قریب گذرنے کے باوجود منظرعام پر نہیں لایا جارہا،جس کی وجہ سے عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے، لہذا ہم عدالت سے التجا کرتے ہیں، کہ وہ اس فیصلے کو جلد سے جلد منظرعام پر لائے۔منظور احمد پشتیں نے کہا،کہ ہم ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی شدید مذمت اور مزاحمت کریں گے،ہم سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،حکومت سویلین بالادستی کو قائم کریں،ریاست کے خلاف سازش کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں