وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا، پی ٹی آئی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور صدر

پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ کی سربراہی میں عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی جی ٹی روڈ ہشتنگری سے شروع ہوئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں وہ وقت دور نہیں جب بھارت منہ کے بل گرے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ کہلائے گا ، اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان نعرے بھی لگتے رہے ، ریلی قصہ خوانی میں اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں