ٹرمینل منتقلی، سیاسی اتحاد اور باڑہ کے عوام کا مشترکہ احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پاک افغان ٹرمینل منتقلی کے خلاف باڑہ کے عوام، اور خیبرسیاسی اتحاد سراپا احتجاج پر اتر آنے لگے ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو بند کر دیا ہے، جس سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں،
مظاہرین کا کہنا ہے، کہ وہ ٹرانسپورٹ یونین کی مشکور ہیں جنہوں نے باڑہ میں روزگار کی بحالی میں اپنا کردار آدا کیا، لیکن چند سیاسی رہنما جیسے تاج محمد باڑہ کے تباہی کے پیچے لگا ہے، مقررین
کا کہنا ہے، کہ ان کے سنیٹر اگر اپنے عوام کے حقوق کےلئے نہیں لڑ سکتے تو استعفی دیں، باڑہ ٹرمینل کے سوا کہنے پر بھی سہولیات نہیں، لیکن پھر بھی باڑہ عوام دشمن عناصر یہاں پر روزگار ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے، کہ اپنے حقوق کےلئے آخر حد تک جنگ لڑینگے کسی کو باڑہ سے روزگار چیننے کی اجازت نہیں دینگے۔
ٹرانسپورٹروں میں شر پھیلانے اور دیگر سازش کرنے کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں، جو ہم سے روزگار اور خوشیاں چھین رہے ہیں،
مقررین نے کہا کہ اب باڑہ کے عوام میں شعور آگیا ہے، اب باڑہ سے روزگار کے خاتمے کےلئے ہمارے لاشوں پر سے گزرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں