بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ممبران صحافیوں نے پولیو حکام کی ہٹ دھرمی، پولیو میں جاری کرپشن، افسران کی طرف سے من پسند افراد کو پولیو پروگرام میں بھرتی کرنے اور پولیو بیماری کے خاتمے کے لئے ملنے والے فنڈز کو ولی بال میچوں پر خرچ کرنے پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کا اعلان کر دیا، 30 نومبر سے ضلع بنوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافیوں نے پولیو افسران کی جانب سے پولیو فنڈ میں جاری کرپشن کے حوالے سے احتجاجی اجلاس زیر صدارت صدر گوہر وزیر منعقد ہوا، اجلاس میں پولیو بیماری کے لئے ملنے والا فنڈز کو والی بال میچوں، ہوٹلوں میں کھانوں اور عیش و آرائش پر خرچ کرنے پر شدید براہمی کا اظہار کیا، اجلاس میں جنرل سکریٹری غلام فرید خان نیازی، فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ، سینئر نائب صدر عامر خان، ورکنگ یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری روفان خان، افس سیکرٹری عبدالرزاق خان، قاسم احمد ،عبدالقیوم وزیر،سہیل احمد، شاہد خان، آصف عمران، رفعت اللہ قریشی، سیکرٹری اطلاعات ونشریات سلمان خان، فرحت اللہ بابر، دوست علی خان ودیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی صدر گوہر وزیر، جنرل سیکرٹری غلام فرید خان نیازی اور فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ جرنلسٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافیوں نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافیوں نے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کیلئے احتجاجاً انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار کا اعلان کیا ہے، بنوں کے پولیو حکام اپنا قبلہ درست کریں، پولیو افسران پولیو مہم کے دوران فیک فنگر مارک تعداد بتا کر فنڈز ہڑپ کرنے میں براہ راست ملوث ہیں،بنوں پولیو دفتر پر محصوص لوگوں نے قبضہ کیا ہے،بنوں میں سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں جبکہ پولیو افسران اور ضلعی انتظامیہ بنوں میں سیکورٹی ایشو بتا کر سیکورٹی کے نام پر پولیو دونر سے فنڈز لیکر اپنے جیبوں میں دال رہی ہے نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافی بنوں میں پولیو سیکیورٹی، ورکشاپ، ولی بال میچ، سیر سپاٹوں کی شکل میں جاری کاروبار کے خاتمے تک پولیو بائیکاٹ جاری رہیگا اور ان تمام مسائل پر نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافی پولیو کنٹری ہیڈ کو ان تمام مسائل پر ای میل بھی ارسال کریگا
