قبائلی ضلع کرم میں دو منزلہ مکان زمین بوس، ایک شخص جانبحق، خاتون زخمی

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) لوئیر کرم کے علاقے ساتین میں دو منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے ایک شخص جانبحق خاتون زخمی ہوگئی
ریسکیو 1122 کے انچارج عدنان حبیب اللہ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ڈیزاسٹر ٹیم بمعہ میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی جہاں گھر کے چھت گرنے کی وجہ سے گھر کے دو افراد ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔
ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اپناتے ہوئے ملبے تلے دبے دو افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم معراج نامی شخص موقع پر جان کی بازی ہار چکا تھا، جبکہ اسکی بیوی کو زندہ نکال کرابتدائی طبی امداد کے فراہمی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا بروقت کاراوائی پر متاثرین اور شہریوں نے ریسکیو ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں داد پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں