پراپرٹی کے دوفیصد ٹیکس مقرر ہیں لیکن خیبرپختونخو میں پٹواری چھ فیصد ٹیکس وصول کررہے ہیں، ملک گل مانور خان وزیر

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے مسائل کے حل کیلئے ایکا کرلیا جو جو مسائل درپیش ہیں حل کرنے کیلئے تگ ودو کریں گے آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین و ڈی آئی خان ریجن کے صدر حاجی گل مانور خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پراپرٹی کے دوفیصد ٹیکس مقرر ہیں لیکن پٹواری چھ فیصد ٹیکس وصول کررہے ہیں یہ لوگ قانون پر عملددرآمد نہیں کررہے ہیں جو عوام کے ساتھ ظلم ہے اُنہوں نے کہاکہ 98 فیصد پراپرٹی ڈیلر اپنے مسائل سے بے خبر ہیں ان کے حل کیلئے یونین اور میری تگ دود جاری رہے گی ہماری یونین صرف ڈی آئی خان تک محدود نہیں ہے اس کی جڑیں پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہیں اُنہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے قانون سے پراپرٹی ڈیلر تنگ ہیں محکمہ بی ایف آرڈیلر ز کوبے جا تنگ کررہا ہے پراپرٹی والے پاکستان مخالف کے ساتھ کاروبار نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی کاروبارکریں گے ہمارے کا روبارکاسارا فائدہ ملکی خزانے کو ہے خیبر پختونخوا کی سطح پرسب سے زیادہ کسٹمر میر ے ہیں اُنہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ کاروبار سے ہٹ کر مولانا فضل الرحمن,علی آمین گنڈپور اور فیصل کریم گنڈ ی کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات ہیں کاروبار اپنی جگہ اور سیاست اپنی جگہ ہے اُنہوں نے کہاکہ کسی کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے یہ سب محنت کی وجہ سے ہے سب سے مشکل کام پراپرٹی والا ہے جھوٹ اور خرام نہیں کھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں