مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع مہمند تحصیل امبار سے تعلق رکھنے والے ضلعی انتظامیہ کے لکڑو تحصیل آفس میں تعینات محرر عبدالحمید ولد ملک حاجی عزت خان سکنہ امبار اتمان خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق محرر عبدالحمید منگل کے روز لکڑو سے ڈیوٹی کے بعد گاڑی میں واپس گھر جارہے تھے، کہ تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ سپین جمات کے مقام پر نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کے بعدنقاب پوش ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مہمند پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
واضح رہے کہ مقتول کا والد سابقہ امن کمیٹی کا رہنماء رہ چکا ہے۔ اور علاقے کے بااثر افراد میں ان کا شمار ہوتاہے۔
Load/Hide Comments