بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں میں اشیائے خور د و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اشیائے خور د و نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیہاڑی دار طبقہ کیلئے امتحان بن گیا،سبزیوں کی قیمتیں غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہونے پر شہری بھی آپے سے باہر ہو گئے، غریب عوام کی امید یوٹیلیٹی سٹورز میں بھی آٹا، چینی گھی ناہید ہونے پر شہری بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں غریب عوام کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان بار بار کہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں مگر آ ئے روز مہنگائی میں اضافے کو دیکھ کر کیسے نہ گھبرائے خون پسینے سے کمائی کرکے بھال بچوں کیلئے روٹی نہیں خرید سکتے عوام کے مطابق ریاست مدینے بنانے والے کی حکومت میں رعایا کا برا حال ہے سہولیا ت تو دور کی بات اشیائے ضروریہ بھی سستے داموں میسر نہیں، کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کا کب نوٹس لیں گے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/Bannu-Rates-969x630.jpg)