شمالی وزیرستان ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور اندوھناک واقعہ، 4 افراد جاں بحق

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں کے مین بازار میں نامعلوم حملہ اوروں نے گاڑی میں سوار 4 افراد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، نقاب پوش حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامی قبائلیوں نے جاں بحق ہونے والےافراد کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک تحصیل میرعلی کے گاؤں خوشحالی سے ہے جبکہ تین دیگر افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کردی۔
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، جس کے باعث مقامی قبائلیوں میں شدید خوف کی فضا قائم ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں