پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) عامر تہکالی کے گھر پر متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد کی آمد ۔۔عامر تہکالی کے بھائیوں اور خاندان و اہلیان علاقہ سے مزاکرات اور میڈیا سے گفتگو۔۔۔۔باہمی مشاورت سے مسئلہ کو حل کرنے پر اور پر امن جدوجہد پر اتفاق۔۔۔۔واقعہ موجودہ نظام کے منہ پر طمانچہ ہے اور حکمرانوں کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔مگر ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔۔۔عامر تہکالی نے متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرادی ہے۔اور جوڈیشل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ قانون کے مطابق سانحہ کے زمہ داران کو کیفر کردر تک پہنچایا جا سکے عامر تہکالی کے بھائیوں نے اس موقع پر عوام سے پر امن رہنے اور صبر کی بھی تلقین کی تاکہ کسی جانی نقصان، کسی کی پراپرٹی کے نقصان اور ہر قسم کے شر و فساد سے بچا جا سکے۔اس موقع پر کمیٹی کے عہدیداران حاجی شاہ پور سلام، اخونزادہ زاہد اللہ شاہ، حاجی طاہر خان، حافظ عبد الوہاب،ڈاکٹر شاہد زمان یوسفزئی، سلیم خان بابر جانی،پرویز آفریدی و دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔۔۔۔جبکہ عامر تہکالی کے بھائی بلال،عطاء اللہ اور چچا شفیق بھی موجود تھے۔
