جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان وانا میں پولیس نے صحافی اعلیٰ خان کو وانا پریس کلب سے گرفتار کر لیا، واضح رہے کہ اعلی خان جمعے کے دن پی ٹی ایم کے وانا میں منعقدہ جلسے کی کوریج میں موجود تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ اعلی خان وزیر کو کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، وانا پریس کلب کیبینٹ اور دیگر ممبرز نے اعلی خان کی گرفتاری پر شدید غم وغصے اظہار کرتے ھوئے کہا ہے، کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے صحافیوں کو اپنا کام کرنے دیں اُنھوں نے ایس ایچ او عثمان وزیر کی اعلی خان کے خلاف کی گئی کارروائی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آر پی او سے مطالبہ کیا ہے ، کہ اس طرح کے نا اہل ایس ایچ او پولیس کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے، بعد ازاں وانا پریس کلب کے ایک وفد نے اسیسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان سے ملاقات کرکے صحافی اعلی خان وزیر کی گرفتاری کا اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے، کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جمعہ کو ہونیوالے پی ٹی ایم کے جلسہ میں 39 افراد کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے، جن کو جیل یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ تاہم اب تک پولیس نے 39 میں سے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں صحافی اعلی خان وزیر بھی شامل ہے۔ ایف آئی آر میں شمالی وزیرستان سے ایم این اے محسن جاوید داوڑ سمیت پشتون تحفظ موومنٹ کے دیگر 37 رہنماء وکارکنان کے نام بھی شامل ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments