پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ملت کے سربراہ مسرت منتظر، علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ مزمل حسین، منیجر محمد حبیب اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں منشیات کا استعمال اور سمگلنگ کا سلسلہ افسوس ناک حد تک بڑھ رہا ہے جس کی تدارک ضروری ہے مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس اور متعلقہ دیگر ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے منشیات کے خاتمے اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ نوجوان نسل تباہی سے بچ سکے مقررین نے کہا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں سے باڑ کی موجودگی کے باوجود بڑے پیمانے پر منشیات سمگل ہورہی ہے متعلقہ حکام اس کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ جس راستے سے منشیات سمگل ہورہی ہے اسی راستے سے کل خدانخواستہ دہشت گرد بھی پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں لہذا اس پر کڑی نظر رکھ کر اس ناسور کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments