شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری مادر ملت شہید بے نظیر بھٹو کے نقش و قدم پر چل پڑے ہیں، ہمایون خان

پشاور( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے صدر محمد ہمایوں خان نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور سیاسی صورتحال میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ اور نظریہ کی ضرورت ہے. جمہوریت کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے بلاول بھٹو جہدوجہد کر رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو شہید بی بی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ، ذولفقار علی بھٹو کی سوچ اور نظریہ پر کام کررہے ہیں، انہون نے کہا کہ آج اس ملک کے جو حالات ہیں، اس میں ہمیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ، فلسفے اور نظریہ کی ضرورت ہے۔ جس جمہوریت کا خواب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا تھا، جس جمہوریت کے مشن کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پروان چڑھایا، آصف علی زرداری صاحب نے آگے بڑھایا،اس جمہوریت کو صحیح معنوں میں آگے لے جانے، انسانی حقوق کے بحالی کیلئے، میڈیا کی آزادی کیلئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے بلاول بھٹو زرداری جس طرح جدوجہد کررہے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنے بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد دیکھ کر محترمہ بے نظیر بھٹو بھی فخر کررہی ہونگی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو اور اب بلاول بھٹو زرداری جس نظریہ پر کام کررہے ہیں وہی عین پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے محترمہ بے نظیر بھٹو  نے ملک اور جمہوریت کی خطر اپنی جان کی قربانی دی بی بی شہید نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں،ہم بی بی شہید کے کردار کی پیروی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں