پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) پختون خواہ کا سالانہ- 2020 -21 کا بجٹ 19 جون کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے کرونا وائرس کےغیر معمولی حالات کے پیش نظر بجٹ سیشن کو 28 جون تک محدود کردیا گیا اجلاس کے لیے تمام ممبران کو ایس او پیز جاری کر دی گئ ہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اجلاس سے ایک ہفتہ قبل تمام ممبران کے ٹیسٹ ہونگے ایوان میں سوشل ڈسٹنسگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ممبران ماسک پہن کر اسمبلی میں آئیں گے جب کہ اجلاس کے دوران مہمانوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات میں طے ہونے والے فیصلوں کے بارے میں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اقدامات کرونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں ہیں تاکہ بجٹ اجلاس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments