باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے چجو بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس زرائع کے مطابق بدان کے علاقے میں پولیس اہلکار جہانگیر اور اس کا بھائی صادق اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے جہانگیر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی صادق زخمی ہوگیا، زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جس کی حالت سے باہر بتائی جاتی ہے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ شروع کردی آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
