باجوڑ کے سرحدی علاقے پر افغانستان سے مارٹر گولے فائر کرنےسے ایک شخص جاں بحق جواں سال لڑکی زخمی

باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع باجوڑ تحصیل سلازرئی کے علاقہ گرداو میں سول آبادی پر دو مارٹر گولے گرنے سے ایک شخص شہید، ایک لڑکی زخمی ہوگئی ہے، حملے میں کئی مال مویشی بھی مارے گئے ہیں۔ ترکھانی اور اتمانخیل قبائل نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جبکہ یہاں کہ قبائلیوں میں شدید اشتعال بھی پھیل گیاہے۔ افغانستان اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال نہ کریں، قبائلی عمائدین نے کہاہے، کہ انہوں نے ہر مشکل دور میں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ تعاؤن کیاہے۔ عمائدین نے کا یہ بھی کہناہے، کہ افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے سے حملے کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں