خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں 43 دنوں میں 8 ہزار 864 افراد پر 3 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار 496 روپے جرمانہ عائد۔ رپورٹ

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) صوبہ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑی تعداد میں کاروائیاں کی گئیں، عوام کی بہتر مفاد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا مشن ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبہ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کل 14ہزار62 کاروائیاں کی گئیں۔ 3 ہزار 89 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں۔ 1 ہزار 149 ہونٹس/کاروبار پر 9 لاکھ 21ہزار 726 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 143 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے، اسی طرح 43 روزہ رپورٹ کے مطابق ٹوٹل 76ہزار 131 کاروائیاں کی گئیں ہیں، 1 لاکھ 80 ہزار 566 یونٹس/کاروباروں کو وارننگز جاری کی گئیں ہیں، 8 ہزار 864 یونٹس/کاروباروں پر 3کروڑ 74 لاکھ 30ہزار 496 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اسی طرح 12ہزار 165 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں