پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) گزشتہ دو تین ماہ سے صارفین کے بجلی بلوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے ریلیف کے نام پر رقم صفر پرنٹ کی گئی، آئندہ ماہ بجلی بلوں کی صورت میں ہزاروں کے بل یکمشت بھیجنے کا اندیشہ ہے، عوام میں سخت بے چینی پیدا ہوچکی ہے، کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے پیش نظر وفاقی حکومت نے واپڈا صارفین کو گزشتہ دو تین ماہ سے صفر پرنٹ بجلی بلز بھیجنے شروع کر رکھے ہیں، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا عارضی ریلیف صارفین کے گلے میں بڈی ثابت ہونے جا رہا ہے، محکمہ واپڈا ماہ جون میں سابقہ دو تین ماہ کے بقایا جات یکمشت لگا کر سادہ لوح صارفین کو ہزاروں کے بل بھیجنے کے لیے پر عزم ہے، مختلف عوامی حلقوں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کا بل صفر بھیجا گیا ہے انہیں مکمل طور پر معاف کر کے بقایا جات کی صورت میں عوام پر بم نہ گرایا جائے، دوسری جانب واپڈا کے ذرائع نے بتایا ہے، کہ انہیں ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments