پاراچنار)دی خیبر ٹائمز ڈسرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے گورنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نےپرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا اس موقع پر ڈی پی او محمد قریش خان اور کمانڈنگ آفیسر پاک آرمی کرنل جاوید اعوان اور قبائلی راہنما حاجی سردار حسین نے بھی خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ قبائل کا حب الوطنی بے مثال ہے۔ اور ہر محاذ پر قربانی اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت قبائل کا امتیاز ہے ۔تاجروں کی جانب سے جشن آزادی ریلی نکال گئی اور شہر میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا پاراچنار صدہ اور علیزئی کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جگہ جگہ سبز ہلالی پرچم آویزاں کئے گئے تھے۔
