ضلع مہمند ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) فائنل میچ میں حلیمزئی لائنز نے پڑانگ غار ٹایئگرز کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد چار 4 رنزسے ہرا دیا۔
قبائلی ضلع مہمند میں دوسری کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی ایک مقبول کھیل بن چکاہے۔ مقامی نوجوان کرکٹ کی دنیامیں اپنا اور علاقے کا نام روشن کرنے کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں، نوجوانوں کے انہی شوق اور ولولہ کو دیکھ کر ضلع مہمند کے فلاحی وسماجی شخصیت میر اویس مہمند نے اُنہیں آگے بڑھنے کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کرنے کی غرض سے مہمند میں کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا، جوایک ماہ تک جاری رہا۔
20 فروری سے جاری یہ شاندار کرکٹ لیگ رحمان اللہ مہمند کرکٹ گراؤنڈ سمنات شبقدر میں کھیلا گیا۔ مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام یہ مہمند کی تاریخ کا سب سے بڑا لیگ تھا۔ پی ایس ایل کے طرز پر کھیلے گئے اس لیگ میں ضلع بھر کے آٹھ 8 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا، جن کو ضلع کے تحصیلوں کے نام دئے گئے، میر اویس مہمند لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا اور ان کے تجربوں سے فائدہ اٹھایا جس سے یقیناً مستقبل قریب میں مقامی نوجوان اپنے صلاحیتوں کوبروۓ کار لاکرعلاقے کا نام روشن کرینگے۔
جمعہ کے روز کھیلے گئے فائنل میچ میں پڑانگ غار ٹائیگرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر حلیمزئی لائنز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جنہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے،
جن میں عبید ابراھیم نے 98 اور عامر عظمت نے 89 رنز بنائے، پڑانگ غار ٹائیگرز کی جانب سے نظار علی نے چار اوورزمیں 44رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں، نواب شاہ نے 43 رنز کی عوض ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پڑانگ غار ٹائیگرز مقرررہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 206رنز پر 19ویں اوورز میں اوٹ ہوگئ ، عثمان مایا 87 اور نظام 67 رنز بناکر نمایاں سکورررہے، حلیمزئی لائنز کی جانب سے ایمل خان نے چار اوورز میں 49 رنز کے عوض 4 وکٹیں، عبید ابراھیم نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں اور ذیشان نے 39 کے رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی۔
عبید ابراھیم 98 رنز اور 2 وکٹوں پر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ بہترین بیٹسمین پر مین آف دی ٹورنامنٹ سجاد ھاشمی اور ذیشان کوبیسٹ باولر اور اکرام بیسٹ وکٹ کیپر کے ٹرافیاں اورپچئس پچیس ھزار روپے انعام کے حقدار ٹہرایے گیئں ۔ مہمند لیگ اور مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمند پریس کلب کو بیسٹ میڈیا ایوارڈ دیا گیا۔
لیگ کےاختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، فائنل میچ کے رنر اپ ٹیم کو 4 چار جبکہ فاتح ٹیم کو 6 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیۓ گیۓ، لیگ کے فائنل میں سیاسی وسماجی عمائدین کے علاوہ کثیر تعدادمیں شایقینِ کرکٹ نے شرکت کی۔ آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ کے سپانسر میراویس مہمند نے کہا کہ لیگ کرانے کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں غلط سرگرمیوں سے بچاکر کھیلوں جیسے مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھناہے، اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہمند لیگ کےاس پہلے اور کامیاب ایڈیشن کے بعد اس لیگ کا سلسلہ جاری رہیگا، جس سے یقینا مستقبل قریب میں بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے جو ضلع مہمند اور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔
Load/Hide Comments