پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈٰسک ) ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے والدین کمیٹی کے چیئرمین سر زاہد حسین نے کہا ہے، کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاون کے دوران جہاں مختلف اداروں سٹوڈنٹس کیلئے مختلف سہولیات دے رہے ہیں وہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ان لائن اسائنمنٹ داخل کرنے اور ان لائن ورکشاپس میں حاضری ایک سنگین مسئلہ بنایا گیا، اسائنمنٹ اور ورکشاپس میں حاضری کے لوازمات سٹوڈنٹ کیلئے ناممکن ہو گئے ہیں اور قبائلی اضلاع کے سٹوڈنٹس کے لئے نیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے متعارف کرائے جانے والے پروگراموں حاص کر ان لائن اسائنمنٹ اور ان لائن ورکشاپس میں آسانی پیدا کی جائے جس کے ایکس سٹوڈنٹ سرگرداں رہتے ہیں اور قبائلی اضلاع کے سٹوڈنٹس کے ساتھ نرمی برتھی جائے جہاں نیٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔
