خیبر( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کا تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، ایس ایچ او جمرود اور اسکی ٹیم نے تھانہ جمرود کے علاقہ شاہ کس میں ایک منشیات فروش کے اڈہ پر چھاپہ مارا جس سے 14 کلو ہیروئن برآمد کی گئیں، جبکہ دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا،
ایس ایچ او امجد نے کہا کہ ڈی پی او خیبر کے ہدایات کے مطابق علاقے سے منشیات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے، اسی سلسلہ میں علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کو بھی مزید سخت کیا گیا ہے، علاقے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرینگے، ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ اہل علاقہ کے تعاون کے بغیر منشیات کا خاتمہ ممکن نہیں، اگر عام قبائل نے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھا، تو وہ دن دور نہیں کہ قبائلی ضلع خیبر کو منشیات سے جلد ہی پاک کرسکتے ہیں،
Load/Hide Comments