پشاور ( مسرت ا للہ جان ) قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع میڈیا سنٹر کی بجلی کے استعمال کا کوئی ریکارڈ نہیں نہ ہی بجلی کی استعمال کے بارے میں کوئی ریکارڈ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس موجود ہیں، رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت لئے گئے معلومات میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے، کہ انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع میڈیا سنٹر کو بجلی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے مین بجلی لائن سے دی ہوئی ہیں، تاہم اس کا علیحدہ میٹر بھی انسٹال نہیں کیا گیا ہے، تاہم بجلی کے اس میٹر کی آدائیگی کون کررہا ہے؟ اس بارے میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس بھی کوئی معلومات نہیں، معلومات کے مطابق گزشتہ 6 سالوں سے یہاں اندھیر نگری کا راج ہے، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں مخصوص افراد کو دئیے جانیوالے میڈیا سنٹرمیں اس وقت تین کمپیوٹر ایک اوون، ایک ریفریجریٹر، دو ائیر کنڈیشنر، ایک بجلی سے چلنے والا جنریٹر، ایک ٹی وی ، فرنیچر اور گیزر زیر استعمال ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/01/SPORTS-CLUB-969x630.jpg)