پشاور میں خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) شہر کے نواحی علاقوں میں دن دیہاڑے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے دو رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان جدید اسلحہ سے لیس ہو کر گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے لوٹے گئے ہزاروں روپے، قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالا کوف، ایک عدد ایم فور، ایک عدد رائفل اور ایک عدد ریپیٹر بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان میں سے ایک اقدام قتل کے کیس میں بھی مطلوب تھا
تفصیلات کے مطابق مدعی ظہور رحمان ولد ثمر گل سکنہ حال پتنگ چوک نے تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ کی تھی وہ دن کے وقت گھر خود میں موجود تھا کہ اس دوران دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کے اسلحہ کی نوک پر اس کے گھر سے ہزاروں روپے نقد اور چار عدد قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس پی رورل سجاد حسین نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی زنیر احمد چیمہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا

اے ایس پی زنیر احمد چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور مکرم شاہ اور انچارج چوکی پخہ غلام علاؤالدین نے جدید سائنسی خطوط پر استوار تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران ڈکیتی میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر دونوں ملزمان سجاد ولد جمشید سکنہ بدھو ثمر باغ اور سرفراز عرف فرازے ولد محمد حیات کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم اور موبائل فونز برآمد کرنے سمیت مختلف وارداتوں میں لوٹا گیا دیگر متفرق سامان اور استعمال ہونے والا خطرناک اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالا کوف، ایک عدد ایم فور، ایک عدد رائفل بارہ بور اور ایک عدد ریپیٹر بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم فرازے اقدام قتل کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں