قومی احتساب بیورونےجعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر کےخلاف ریفرنس تیار

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) قومی احتساب بیورونےجعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کرتے ہوئے کہاگیاکہ سلیم مانڈوی والا نےسرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کی،ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کیساتھ ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون،ندیم حکیم مانڈووی والا، عبدالقادر شیوانی،عبدالقیوم، خواجہ عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود بھی ملزم نامزد کیے گئےاور یہ بھی کہاگیاکہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں،اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں،سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی،حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا ، سلیم مانڈوی والا نے بعد میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شئیرز خریدے،کڈنی ہلز پلاٹس کی فروخت کے بدلے میں رقم آئی ہی جعلی اکاؤنٹس سے تھی،سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول ہوئے ، سلیم مانڈوی والا اور ندیم مانڈوی والا نے اسی رقم سے منگلا ویو کمپنی کے شئیرز خریدے ،شئیرز بے نامی طارق محمود کے نام پر خریدے گئے۔ادھر ترجمان نیب کاکہناہے کہ سلیم مانڈووی والا کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا، جبکہ احتساب عدالت عملہ کا کہناہے کہ سلیم مانڈووی والا کے خلاف ریفرنس موصول نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں