میر انشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اکرام صافی نے تحصیل سپین وام اور تحصیل شواہ کے بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا، جہاں 29 ملازمین غیر حاضر پائے گئے، غیر حاضر ملازمین شوکاز نوٹسز جاری کردئے گئے ہیں، ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے کا خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر مراعات فوری طور پر روک دی گئیں، ڈی ایچ او نے کہا ہے، کہ شوکاز نوٹسز کا معقول جواب نہ ملنے کی صورت میں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments