پشاور( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پشاور کینٹ میں ہائی اسکول نمبر 3 کے طلبا نے ڈپلومہ پیپرز کے دوران احتجاج شروع کیا، پولیس کا طلباء کو منتشر کرنے کیلئےلاٹھی چارج اور ڈنڈے کا استعمال کرکے طلبا کو منتشر کردئے، جبکہ بعض کو گاڑی میں ڈال کر حوالات میں بند کردیا، طلبا کا کہنا ہے، کہ ڈپلومہ پیپر پر تحفظات اور احتجاج ریکارڈ کرنے کیلئے انہوں نے پرامن احتجاج کیا، جبکہ پولیس اہلکاروں نے انہیں پر امن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی، اور ان کے خلاف لاٹھی چارج اور ڈنڈوں کا استعمال کیا، کوریج کے دوران پولیس اہلکاروں نے جیو نیوز کے کیمرامین صدیق بنگش سے بھی ان کا آفس کارڈ اور موبائل چھین کر لے گیا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/02/Police--969x630.jpg)