پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے قبائلی عمائدین اور علماء نے شرکت کی۔
پاراچنار میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ملت کے رہنما مسرت حسین ، علامہ مزمل حسین ، علامہ ایران علی ، سید نقی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے منشیات اور معاشرے میں دیگر برائیوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کاتدارک ضروری ہے مقررین کا کہنا تھا کہ بار بار پولیس اور متعلقہ حکام کو ان برائیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تاحال کسی قسم شنوائی نہیں ہوئی مجبوراً اس قسم برائیوں کے خاتمے کے لیے تحفظ ملت کے نام سے ایک تنظیم قائم کردی گئی تنظیم کے کارکن منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے مختلف قسم اقدامات اٹھائیں گے اور متعلقہ حکام سے بھی اس حوالے سے رابطے میں رہیں گے قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ مزید معاشرے میں منشیات اور دیگر برائیوں کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
Load/Hide Comments